امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

بدھ 27 جون 2018 10:40

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ امریکی حکومت کی جانب سے اتحادیوں پر ایرانی تیل کی درآمد روکنے کا دبائو ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.30 ڈالر بڑھ کر 76.03 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 2.08 ڈالر اضافے کے ساتھ 70.16 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :