جاپانی وزیر دفاع اپنے امریکی ہم منصب سے پرسوں ملاقات کریں گے

بدھ جون 11:33

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) جاپان کے وزیرِدفاع اتسٴْونوری اونودیرا اپنے امریکی ہم منصب جیمز میٹِس سے شمالی کوریا اور دیگرعلاقائی اٴْمور پر تبادلہ خیال کیلئے پرسوں جمعہ کوٹوکیو میں ملاقات کریں گے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر دفاع نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاپان اور امریکا، شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیاروں اور بیلسٹک میزائلوں کا مکمل، قابلِ تصدیق اور ناقابلِ واپسی خاتمہ چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ جیمز میٹِس سے اس اًمر پر بات چیت کریں گے کہ اس ہدف کے حصول کیلئے چین،، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک سے کِس طرح تعاون کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اوکیناوا میں تعینات امریکی فوجیوں سے متعلقہ واقعات کے تناظر میں مقامی رہائشیوں کو اِن کے سدِباب کی یقین دہانی کروانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ جیمزمیٹِس چین اور جنوبی کوریا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ٹوکیو آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :