کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کیلئے سرگرم عالمی ادارے او پی سی ڈبلیو کا ہیگ میںاجلاس

بدھ 27 جون 2018 11:34

دی ہیگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کیلئے سرگرم عالمی ادارے او پی سی ڈبلیو کا ایک خصوصی اجلاس ہالینڈ کے شہر ہیگ میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ کی درخواست پر بلائے گئے اجلاس میں 143 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ برطانیہ اس ادارے کے اختیارات میں اضافے کیلئے کوشاں ہے جبکہ روس، ایران اور شام کی حمایت سے اس کی مخالفت کر رہا ہے۔ یہ اجلاس ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب جلد ہی شامی شہر دوما میں اپریل میں کئے گئے مبینہ کیمیائی حملے کی تفتیش پر مبنی رپورٹ کا اجراء متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :