سرمایہ کاری پر پابندیاں چین تک ہی محدود نہیں، امریکی وزیرخزانہ

بدھ 27 جون 2018 11:34

سرمایہ کاری پر پابندیاں چین تک ہی محدود نہیں، امریکی وزیرخزانہ
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) امریکی وزیر خزانہ سٹیون منیوشن نے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاری پر امریکی حکومت کی متوقع پابندیوں کا ہدف محض چین نہیں۔

(جاری ہے)

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہاکہ پابندیاں صرف چین کے لئے ہی نہیں بلکہ امریکی ٹیکنالوجی چرانے کی کوشش کرنے والے تمام ممالک پر عائد کی جائیں گی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاری پر مجوزہ پابندیوں کا30 جون تک اعلان کیا جائے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق سرکاری عہدے دار امریکی ہائی ٹیک معلومات کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کیلئے چین کی کمپنیوں کی جانب سے امریکی کمپنیوں کی خریداری کو محدود کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔