دیگر سعودی شہروں کے برعکس مکہ مکرمہ میں خواتین ڈرائیورز کی کمی

بدھ 27 جون 2018 11:42

مکہ مکرمہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) سعودی عرب میں ڈرائیونگ کی اجازت پر عمل درآمد کے باوجود مکہ مکرمہ کی سڑکیں اور شاہراہیں ڈرائیور خواتین سے خالی نظر آئیں ۔

(جاری ہے)

سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق مملکت میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد دیگر شہروں میں خواتین ڈرائیورزکے حوالے سے شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا جبکہ مکہ شہر میں اس طرح کی کوئی سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی اور نہ ہی سڑکیں اور شاہراہوں پر خواتین ڈرائیونگ کرتے ہوئے دیکھی جا رہیں ہیں ۔ مکہ کی بعض خواتین نے اس خوشی میں حصہ لینے کیلئے صرف گاڑیو ںکے شو روم جانے پر ہی اکتفا کیا ہے۔