بھارت، سو ریلوے اسٹیشنوں پر واٹر اے ٹی ایمز کی تنصیب

بدھ 27 جون 2018 11:42

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) بھارت کے محکمہ ریلوے نے ملک بھرکے 100سے زائد ریلوے اسٹیشنوں پر ایڈوانس ٹیکنالوجی سے لیس اے ٹی ایمز کی تنصیب کا کام شروع کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق انڈین ریلوے ٹورازم اینڈ کیٹرنگ کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) نے واٹر اے ٹی ایمز کی تنصیب کیلئے واٹر ٹیکنالوجی سے منسلک کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد ملک بھرکے 100سے زائد ریلوے اسٹیشنوں پر ایڈوانس ٹیکنالوجی سے لیس اے ٹی ایمز کی تنصیب کا کام شروع کردیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ یہ اے ٹی ایمز 14ریاستوں کے 104ریلوے اسٹیشنوں پر منرل واٹر فراہم کرے گی۔ واضح رہے کہ ان سٹیشنوں میں سے 30 فیصد بڑے اور مصروف سٹیشن ہیں جبکہ 70 فیصد دیہی علاقوں کے سٹیشن ہیں۔

متعلقہ عنوان :