بھارت ریاست مدھیہ پردیش کے گائوں میں سیاسی رہنمائوں کے استقبال کے لئے جوتوں کے ہار تیار

بدھ جون 11:42

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) بھارت میں سیاسی نعروں سے نالاں افراد نے لیڈروں کے لئے جوتوں کے ہار تیار کر لئے۔ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے کولار اور اوم نگر میں مقامی افراد نے سیاسی رہنمائوں کے استقبال کے لئے جوتوں کے ہار تیار کر لئے ہیں کیوں کہ مون سون کے موسم سے قبل شہریوں کی سہولتوں کیلئے سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے بڑے بڑے وعدے کئے تھے جو پورے نہیں ہوئے ۔

(جاری ہے)

وعدوں نے تنگ افراد نے پرانے جوتوں سے ہار تیار کرکے گھروں کی چھت پر لٹکا دیا ہے۔ مقامی تاجر راجیش مشرا نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ابھی صرف ہلکی پھلکی بارش سے علاقے کا حال برا ہوگیا ہے۔ انہوں نے بھوپال میونسپل کارپوریشن اور نیتاوں کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما صرف الیکشن کے زمانے میں یہاں آتے ہیں اور ووٹ مانگ کر چلے جاتے ہیں اور علاقے کی ترقی کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھاتے ، لوگ جھوٹے وعدوں سے تنگ آچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :