سعودی عرب، داعش سے تعلق رکھنے والے بھارتی کے خلاف مقدمے کی سماعت

بدھ جون 11:42

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) سعودی عرب میں قائم فوجداری عدالت نے دہشتگرد تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار بھارتی پر مقدمے کی سماعت کا آغاز کر دیا گیا۔ سعودی اخبار کے مطابق گرفتار بھارتی ملزم نے بدنام زمانہ دہشتگرد تنظیم داعش کے بارے میں مواد جمع کیا جن میں تصاویر اور وڈیوز شامل تھیں۔ ملزم داعش کی سرگرمیوں سے مسلسل باخبر رہتا تھا اوران کے بارے میں نرم گوشہ رکھتا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم پر الزام ہے کہ اس نے شام میں داعش کی کارروائیوں کی تصاویر اور وڈیوز نہ صرف جمع کیں بلکہ ان سے متاثر ہو تے ہوئے انکی ظالمانہ کارروائیوں کی تائید بھی کی۔ ملزم نے گوگل پلس اور سوشل میڈیا کے پروگرام انسٹاگرام کو استعمال کرتے ہوئے دہشتگرد تنظیم داعش کی سرگرمیوں پر مبنی تصاویر اور وڈیوز اپ لوڈ بھی کر رکھی ہیں۔ ملزم نے انسٹاگرام کو استعمال کرتے ہوئے دہشتگرد تنظیم داعش کے حق میں پروپیگنڈہ کرتا تھا۔ ان الزامات کے ساتھ ملزم کو فوری سماعت کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے جس کے مقدمے کی کارروائی عدالت میں جاری ہے۔ عدالت نے ملزم کو تمام الزامات سے مطلع کرتے ہوئے صفائی پیش کرنے کا کہا ہے۔