سعودی عرب، خواتین اساتذہ اور طالبات کے لئے علیحدہ ڈرائیونگ سینٹرز پر غور

بدھ 27 جون 2018 11:42

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) سعودی وزارت تعلیم نے خواتین اساتذہ اور طالبات کے لئے عیلحدہ ڈرائیونگ سکولوں کے قیام پر غور شروع کر دیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت تعلیم کیا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں لیڈی ٹیچرز اور طالبات کے لئے مخصوص ڈرائیونگ سکولز قائم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں وزارت تعلیم اور ادارہ ٹریفک پولیس کے مابین معاہدہ بھی طے پا گیا ہے جس میں ان نکات کو پیش کیاگیا ہے جس کے تحت خواتین اساتذہ اور طالبات کو ڈرائیونگ سکھانے کے لئے ٹریننگ سینٹرز کے قیام کی تجاویز شامل ہیں۔

محکمہ ٹریفک لیڈیز ٹیچر اور طالبات میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے اور انہیں ڈرائیونگ کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی پرعمل پیرا ہے تاکہ طالبات کی بہتر طور پررہنمائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :