Live Updates

صحن مطاف کی توسیع کے دوسرے مرحلے کا آغاز

بدھ 27 جون 2018 11:45

مکہ مکرمہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) حرم شریف میں صحن مطاف کی توسیع کا دوسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا جسے رواں حج سیزن سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مکہگورنریٹ کی جانب سے ٹویٹر اکائونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے حرم شریف میں توسیعی کام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے لئے حرم شریف کے شاہ عبدالعزیز گیٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ معتمرین اور زائرین سے کہا گیا ہے کہ حرم شریف آنے اور باہر جانے کے لئے یہ دروازہ استعمال نہ کریں۔ واضح رہے کہ حرم شریف کے مطاف کی توسیع کا پہلا مرحلہ رمضان المبارک سے قبل مکمل کر لیا گیا تھا جسے انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک میں معتمرین کی سہولت کے لئے کھول دیا تھا ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات