ایران میں ہنگامی حالات اور صوبائی نظام کی ضرورت ہے، مسعود پزشکیان

بدھ جون 11:45

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) ایران کی قومی اسمبلی کے نائب سپیکر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اقتصادی بحران کی وجہ سے ملک میں ہنگامی حالات کا اعلان کئے جانے اور ملکی نظام کو صوبائی سسٹم کے ساتھ چلانے کی ضرورت ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق تبریز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش شرائط پر نگاہ ڈالی جائے تو ملک کی اقتصادیات بحران کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

ایسی صورتحال میں ملکی نظام چلانے کے لئے ہنگامی حالات کا اعلان کیا جانا انتہائی ضروری ہے تاکہ دھاندلیوں اور بد عنوانیوں کے ساتھ نبٹا جا سکے۔ نائب سپیکر نے کہا کہ بدعنوانیوں پر قابو پانے کے لئے ملک میں کرنسی کے بہاو کا ریکارڈ رکھنا ضروری ہے۔ تاریخِ اسلام کے ابتدائی ادوار میں جس صوبائی نظام کو نافذ کیا گیا تھا اسے موجودہ جدید دنیا میں بھی اپنا نے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران میں بھی اسی نظام کے نفاذ کی ضرورت ہے۔