سرکاری سکیم کے 30سے 40ہزار عازمین کی تصدیق کا عمل مکمل ہو چکا ہے،

ْحج فلائٹ شیڈول تمام عازمین کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد جاری کیا جائے گا،وزارت مذہبی امور

بدھ 27 جون 2018 12:01

سرکاری سکیم کے 30سے 40ہزار عازمین کی تصدیق کا عمل مکمل ہو چکا ہے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2018ء کا فلائٹ شیڈول تمام عازمین کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد جاری کیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت کے علم یہ بات تھی کہ سعودی حکومت کی جانب سے صرف پرائیویٹ سکیم کے حاجیوں کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے تاہم 21 جون کو سعودی وزارت حج کی جانب سے وزارت مذہبی امور کے نام لکھے گئے خط میں سرکاری سکیم کے حاجیوں کی بائیو میٹرک تصدیق کا عمل لازمی قرار دیاگیا ہے جس کے بعد وزارت حج نے 25 جون کو ابتدائی طورپر 10اعتماد سنٹروں کے ذریعے سرکاری سکیم کے حاجیوں کی بائیو میٹرک تصدیق کاعمل شروع کیا گیا۔

سرکاری سکیم کے تمام عازمین کو بذریعہ ایس ایم ایس خطوط اور اخبارات کے اشتہارات کے ذریعے اطلاع دی گئی۔

(جاری ہے)

حاجیوں کی سہولت کے لئے ملک بھر میںاب 26 اعتماد سنٹروں کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کا عمل جاری ہے۔ اب سرکاری سکیم کے اب تک 30سے 40ہزار عازمین کی تصدیق کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ 30جون تک زیادہ سے زیادہ عازمین کی بائیو میٹرک تصدیق مکمل کی جائے گی۔

جو لوگ شہروں میں موجود نہیں ہیں وہ وزارت کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق کسی بھی شہر سے بائیومیٹرک تصدیق کرواسکتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے بائیومیٹرک تصدیق کے لئے پاسپورٹ کی کاپی کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ اعتماد سنٹر جا کر اپنا درخواست نمبر دے کے وہاں سے عازمین پاسپورٹ کی کاپی بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ وزارت کے ذرائع نے کہاکہ حج فلائٹ شیڈول بائیو میٹرک تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا۔