سوات،پولٹری مارکیٹس کوریگولیٹ کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی

بدھ 27 جون 2018 12:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواکی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرسوات ثاقب رضا اسلم کی سربراہی میں پولٹری /برائلرمرغی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اٴْن میں بیماری کی روک تھام کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی سوات نے گرمی کے موسم میں پولٹری کی ممکنہ بیماریوں اوراٴْن کی انسانی جانوں پرہونے والے اثرات پرروشنی ڈالی،اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جس کے مطابق پولٹری کے ممکنہ وائرس کے خطرات سے بچنے کی غرض سے اور پولٹری اور اس کی مصنوعات سے وابستہ مارکیٹ کو ریگولیٹ کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو مِل بیٹھ کر ضلعی سطح پر ایس او پیزبنائیں گے اور پولٹری ایسوسی ایشن کے صدر کے توسط سے تمام چکن سیلرز کوبھیجے جائیں گے۔

کمیٹی حلال فوڈ اتھارٹی کا نمائندہ/ڈ اکٹر، پولٹری ایسو سی ایشن کا نمائندہ، لائیو سٹاک اورمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنر پر مشتمل ہوگی جو ضلع بھرکے تمام پولٹری شاپس کے دورے بھی کریں گے اور صفائی اورچکن مہنگے داموں فروخت کرنے والوں/سرکاری نرخ و تول پرپولٹری فروخت کرنے سے انکاری دکانداروں کیخلاف رپورٹ پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :