فلم ’’ سنجو‘‘پرسوں سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی‘ ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ شروع

فلم میں رنبیر کپور، منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، انوشکا شرما، سونم کپور، پریش راول، کرشمہ تنا اور دیگر شامل ہیں

بدھ 27 جون 2018 12:01

فلم ’’ سنجو‘‘پرسوں سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی‘ ٹکٹوں کی ایڈوانس ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) بالی و ڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’ سنجو‘‘پرسوں جمعہ کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی جس کیلئے ایڈوانس بکنگ شروع ہو گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ کے ٹریلر، ٹیزر اور تصاویر کو بے حد پزیرائی ملی ہے جبکہ فلم ریلیز کے قریب ہے اور ان دنوں فلم کی تشہیری مہم جاری ہے اور اب سب کی نظریں فلم ’’سنجو‘‘ پر ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم کی 29 جون کو ریلیز سے قبل فلم کی ٹکٹوں کی ایڈوانس بکنگ شروع ہو گئی ہے۔

فلم میں اداکار رنبیر کپور، منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، انوشکا شرما، سونم کپور، پریش راول، کرشمہ تنا اور دیگر شامل ہیں۔فلم 29جون کو ریلیز کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :