ہالی ووڈ تھرلر فلم’ دی ہیٹ یو گیو ‘کاپہلا ٹریلر جاری کردیاگیا

فلم رواں سال19اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی

بدھ جون 12:01

ہالی ووڈ تھرلر فلم’ دی ہیٹ یو گیو ‘کاپہلا ٹریلر جاری کردیاگیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی تھرلر ڈرامہ فلم ’دی ہیٹ یو گیو ‘کاپہلاٹریلرریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جارج ٹِلمین جونیئر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی سیاہ فام لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جو نسلی امتیاز کے شکار معاشرے میں پلی بڑھی ہوتی ہے تاہم صورتحال اس وقت خطرناک رٴْخ اختیار کر لیتی ہے جب نسلی فسادات شروع ہو جاتے ہیں اور اسی کشمکش میں کئی لوگ اپنی جان گنوا بیٹھتے ہیں۔

اینجی تھامس کے بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی اس فلم کومارٹی برووین اوررابرٹ ٹیلیٹ نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے جس کی کاسٹ میں امانڈیلا اسٹین برگ، رسل ہارنسبے، ریجینا ہال، سبرینا کارپینٹر اور ایلجی اسمتھ شامل ہیں۔یہ ڈرامہ فلم ٹوئنٹی یتھ سنچری فاکس کے تحت رواں سال19اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :