سلمان خان کی فلم’ ’ریس3‘ ‘کی رفتار کو بریک لگ گئے‘
بدترین فلموں میں شامل 150 کروڑبجٹ سے بنائی گئی فلم’’ریس3‘‘11 دنوں میں 156 کروڑ کا بزنس کرسکی ہے فلم میں سلمان خان کے علاوہ بوبی دیول، انیل کپور، ڈیزی شاہ، ثاقب سلیم اورجیکولین فرنینڈس شامل ہیں
بدھ 27 جون 2018 12:06
(جاری ہے)
یہاں تک کہ چند روز قبل گوگل نے بھی سلمان خان کو ’’ریس3‘‘ریلیز ہونے کے بعد ’بدترین اداکار‘قراردے دیاتھا۔عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے کی وجہ سے فلم کو عید کی چھٹیوں کا فائدہ پہنچا اس لیے فلم باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی اور فلم تین دن میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرسکی، تاہم دوسرے ہفتے میں فلم نے صرف 16 کروڑ کمائے ۔
150 کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی فلم ’’ریس3‘‘ 11 دنوں میں صرف 156 کروڑ ہی کماسکی۔فلمی تجزیہ نگار کومل نہتا کا کہنا ہے کہ فلم کی کم کمائی کی وجہ سے ڈسٹری بیوٹرز کو بڑانقصان ہوسکتاہے، بیرون ملک بزنس کو ملا کر فلم کی کمائی 255 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ قائدے سے فلم کو صرف بھارت میں 190 کروڑ کا بزنس کرنا چاہئیے تھا لیکن تازہ حالات کو دیکھتے ہوئے لگ رہا ہے کہ فلم 175 کروڑ بھی کمالے تو غنیمت ہے۔ ’ریس3‘ کے علاوہ فہرست میں مزید بالی ووڈ فلمیں ’ہمت والا‘، ’ہم شکلز‘، ’اور کیا کول ہیں ہم ‘ شامل ہیں۔واضح رہے کہ ریموڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’ریس3‘‘میں سلمان خان کے علاوہ بوبی دیول، انیل کپور، ڈیزی شاہ، ثاقب سلیم اورجیکولین فرنینڈس شامل ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.