جیکولین فرنینڈس نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا

یوگا کر کے خود کو فٹ رکھتی ہوں اور سبزیوں اور پھل کا مسلسل استعمال خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے‘اداکارہ

بدھ 27 جون 2018 12:06

جیکولین فرنینڈس نے اپنی خوبصورتی کا راز بتا دیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) فٹ رہنا ہرکسی کی خواہش ہوتی ہے۔ بالی وڈ اداکارہ جیکولین کیسے خوبصورت اور فٹ دکھائی دیتی ہیں انہوں نے اپنا راز بتا ہی دیا۔اداؤں، نخروں اورخوبصورتی کے پیچھے ہے کیا اداکارہ نے حسن کا راز افشا کر دیا۔ جیکولین فرنینڈس اپنی سمارٹنس کو لے کر انڈسڑی میں بے حد مقبول ہیں۔

(جاری ہے)

اور اس کا نسخہ انھوں نے اپنے پرستاروں کے بے حد اصرار پر بالاخر بتا دیا۔

لچکیلے جسم کا راز بتا تے ہوئے جیکولین کا کہنا ہے کہ یوگا کر کے خود کو فٹ رکھتی ہیں۔ اگر آپ بھی جیکولین جیسا جسم چا ہتے ہیں تو یوگا شروع کر دیں۔ سبزیوں اور پھل کا مسلسل استعمال بھی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے، ایسے میں ڈائٹ کنٹرول پلان کے مطابق کھانا پینا آپ کو بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :