امریکاکے زیرتعمیر اسپتال کے ایک حصے میں دھماکا، ایک شخص ہلاک،12زخمی

واقعے کے بعد اسپتال بند، زیرعلاج مریضوں کو علاقے کے دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا،حکام

بدھ 27 جون 2018 12:08

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں اسپتال کے زیرتعمیر حصے میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے علاقے گیٹس ویل میں کوریل میموریل ہیلتھ کیئر سسٹم کے زیرتعمیر حصے میں دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ گرگیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق زخمیوں میں بیشتر مزدور ہیں، جو سائٹ پر کام میں مصروف تھے۔ زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد اسپتال کو بند کردیا گیا ہے جبکہ زیرعلاج مریضوں کو علاقے کے دیگر اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔حکام نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا ممکنہ طور پر جنریٹر پھٹنے کے باعث ہوا،جس کے بعد علاقے کے بیشتر حصے کی بجلی بھی منقطع ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :