ہالینڈ کے کئی عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی کا نیاقانون منظور

پابندی ملک میں ڈی اسلامائزیشن کی جانب پہلا قدم ، اگلا اقدام تمام مساجد کو بند کرنا ہوگا،گیرٹ ولڈرز

بدھ 27 جون 2018 12:08

ایمسٹرڈیم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) ہالینڈ کے ایوان زیریں کے بعد ایوان بالا نے بھی نقاب پر پابندی کابل منظور کر لیا، جس کے بعد کئی عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی لگادی گئی ۔بل کی منظوری کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ، تعلیمی ادارے، صحت کے ادارے اور اسپتالوں میں نقاب پر پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ہالینڈ کے ایوان زیریں کے بعد ایوان بالا نے بھی نقاب پر پابندی کابل منظور کر لیا، جس کے بعد کئی عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی لگادی گئی ۔

بل کی منظوری کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ، تعلیمی ادارے، صحت کے ادارے اور اسپتالوں میں نقاب پر پابندی ہوگی۔ادھردائیں بازو کے لیڈر گیرٹ ولڈرز نے نقاب پر پابندی سے متعلق بل کی منظوری کے بعد ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک میں ڈی اسلامائزیشن کی جانب پہلا قدم ہے، اگلا اقدام نیدرلینڈز کی تمام مساجد کو بند کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ بیلجیم، فرانس، ڈنمارک اور اسپین سمیت 13 یورپی ملک پہلے ہی نقاب پر پابندی لگا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :