وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری سار ا سینڈرس کو سیکرٹ سروس تحفظ فراہم کرے گی

بدھ 27 جون 2018 12:08

وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری سار ا سینڈرس کو سیکرٹ سروس تحفظ فراہم کرے ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) وائٹ ہاوس کی پریس سیکریٹری سار ا سینڈرس کو اب سیکرٹ سروس تحفظ فراہم کرے گی ،امریکی ٹی وی کے مطابق اس بات کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کہ گزشتہ ہفتے ساراسینڈرس کو ایک ریستوران سے نکال دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے ساراسینڈرس کو ایک ریستوران سے نکال دیا گیا تھا جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ گئی تھی ان کو یہ سیکیورٹی 12 گھنٹے بعد فراہم کردی جائے گی ۔سارا نے کہا کہ انہیں ورجینیا میں واقع ریستوران نے اس لیے نکالا گیا تھا کیوں کہ وہ ٹرمپ کی ٹیم کاحصہ ہیں امریکی سیکرٹ سروس سے سارا کو سیکورٹی فراہم کرنے کی خبروں کی تصدیق سے گریز کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :