چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ ،ْ کل پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان اہم میچ کھیلاجائیگا

پاکستان کی ٹیم اس سے قبل تین میچ کھیل چکی ہے ،ْ تینوں میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ،ْ رپورٹ

بدھ 27 جون 2018 12:08

ایمسٹرڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں کل جمعرات کو پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان اہم میچ کھیلاجائیگا ۔میڈیارپورٹ کے مطابق میگا ایونٹ کا کل جمعرات کو کا پہلا میچ پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائیگا یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم اس سے قبل تین میچ کھیل چکی ہے ،ْ تینوں میں ہی اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

بھارت نے پہلے میچ میں پاکستان کو 4-0 سے شکست دی، دوسرے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم انتہائی سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو 2-1 سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں میزبان ہالینڈ نے پاکستان کو بآسانی 4-0 گول سے شکست دی۔ میگا ایونٹ کادوسرا میچ بھارت اور بیلجیئم کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا میچ ہالینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا۔ٹورنامنٹ میں (کل) جمعہ ایک میچ کھیلا جائیگا جس میں پاکستان اور بیلجیئم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ٹورنامنٹ میں 30 جون کو فائنل سے قبل آخری دو میچ کھیلے جائینگے

متعلقہ عنوان :