ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نائیجیریا کو دو۔ایک سے شکست دے کر ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

نائیجیریا کے کھلاڑیوں نے برتری ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر کوئی گول نہ کرسکی ،ْ پہلے ہاف کا اختتام پر ارجنٹینا کی برتری کے ساتھ ہوا

بدھ 27 جون 2018 12:08

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) فٹبال ورلڈ کپ 2018ء میں گروپ ’ڈی‘ کے اہم ترین میچ میں ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نائیجیریا کو دو۔ایک سے شکست دے کر ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا، کروئشیا پہلے ہی اگلے مرحلے میں جگہ بناچکی ہے۔اسٹار فٹبالرلیونل میسی نے پہلے ہاف کے 14ویں منٹ میں شاندار گول کرکے ٹیم کو ایک۔

(جاری ہے)

صفر کی برتری دلائی، رواں ورلڈکپ میں میسی کا یہ پہلا گول ہے ،ْنائیجیریا کے کھلاڑیوں نے برتری ختم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کوئی گول نہ کرسکی اور پہلے ہاف کا اختتام پر ارجنٹینا کی برتری کے ساتھ ہوا ،ْکھیل کے 51 ویں منٹ میں نائیجیریا کو پنالٹی کک ملی اور مڈفیلڈر وکٹر موسس نے کوئی غلطی کیے بغیر گیند حریف ٹیم کے گول میں پھینک کر میچ ایک، ایک سے برابر کردیا۔اگلے مرحلے میں جانے کیلئے ارجنٹینا کو ہر صورت یہ میچ جتنا تھا،اس لئے ٹیم کے ہر پلیئر نے بھرپور جان ماری اور 86ویں منٹ میں مارکوس روجونے شاندار گول کرکے نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلادی بلکہ ناک آئوٹ مرحلے میں بھی پہنچادیا۔

متعلقہ عنوان :