4 رکنی قومی سائیکلنگ ٹیم جدید اور اعلی معیار کی تربیت کیلئے 14 جولائی کو کوریا روانہ ہوگی

بدھ 27 جون 2018 12:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) 4 رکنی قومی سائیکلنگ ٹیم جدید اور اعلی معیار کی تربیت کیلئے 14 جولائی کو کوریا روانہ ہوگی ۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق کوریا میں تربیتی کیمپ 16 جولائی سے شروع ہوگا، جس میں پاکستان کے دو کھلاڑی اور دو کوچز شرکت کریں گے ۔ کھلاڑیوں میں ارسلان انجم اور ندا فاطمہ جبکہ کوچز میں نجیب الرحمن اور جان عالم شامل ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی اور کوچز کوریا میں ایک ماہ تک تربیت حاصل کریں گے ۔ ان کے تمام اخراجات کورین سائیکلنگ فیڈریشن برداشت کریگی ۔

متعلقہ عنوان :