متحدہ عرب امارات میں غیر ملکی لیگز کے انعقاد پر پاکستان اور امارات کرکٹ بورڈ کے درمیان جاری تنازع حل ہوگیا
پاکستان نے امارات کرکٹ بورڈ کی یقین دہانی پر تمام میچز یو اے ای میں کھیلنے پر رضامندی ظاہر کردی طے پائے گئے نئے معاملات کے تحت پاکستان اپنے ایونٹس اور میچز کے متحدہ عرب امارات میں انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گا متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے انٹرنیشنل میچز اور پاکستان سپر لیگ کے دوران مقامی کرکٹ بورڈ کسی بھی قسم کی لیگ یا میچز کی میزبانی نہیں کرے گا ،ْ دونوں ممالک کا اتفاق
بدھ 27 جون 2018 12:16
(جاری ہے)
یہ صورتحال دونوں ہی کرکٹ بورڈز کے لیے پریشان کن تھی کیونکہ پاکستان ایک عرصے سے اپنے ہوم میچز کا امارات میں انعقاد کر رہا تھا اور کھلاڑی بھی وہاں کی وکٹوں اور کنڈیشنز کے عادی ہو چکے تھے جبکہ نئے وینیو کو ڈھونڈنے کے ساتھ ساتھ سفری اخراجات اور دیگر مسائل کا سامنا بھی ہو سکتا تھا۔
دوسری جانب امارات کے لیے بھی صورتحال کچھ حوصلہ افزا نہ تھی کیونکہ معاملہ خراب ہونے کی صورت میں مستقل میچوں خصوصاً پی ایس ایل کا ایونٹ چھن جانے سے انہیں بھاری مالی نقصان کا اندیشہ تھا تاہم اب دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور امارات نے پاکستان کی تمام شرائط مان لی ہیں جس سے تنازع ختم ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن کے انعقاد پر چھائے بادل بھی چھٹ گئے ہیں۔دونوں ملکوں کے درمیان طے پائے گئے نئے معاملات کے تحت پاکستان اپنے ایونٹس اور میچز کے متحدہ عرب امارات میں انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے باہمی اتفاق سے اصولی فیصلہ کیا کہ امارات کرکٹ بورڈ صرف 10دسمبر 2018 سے 10جنوری 2019 تک ایک ٹی20 اور ٹی10 لیگ کی میزبانی کرے گا کیونکہ اس دوران پاکستان کا یو اے ای میں کوئی بھی میچ شیڈول نہیں۔اس کے ساتھ ساتھ امارات نے پاکستان کے میچز کے دوران آنے والے اخراجات خصوصاً اسٹیڈیم کے کرائے میں بھی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا فوری طور پر اطلاق ہو گا۔دونوں کرکٹ بورڈ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے انٹرنیشنل میچز اور پاکستان سپر لیگ کے دوران مقامی کرکٹ بورڈ کسی بھی قسم کی لیگ یا میچز کی میزبانی نہیں کرے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.