سال کا تیسرا بڑا گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2 جولائی سے شروع ہوگا

بدھ 27 جون 2018 12:16

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) رواں سال کا دوسرا بڑا گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 2 جولائی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا ،ْجو 15 جولائی تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ،ْ ٹورنامنٹ گراس کورٹ پر کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز ڈبلز، مکسڈ دبلز کے علاوہ دیگر مقابلے ہونگے۔

روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے آرام کی غرض سے سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن سے قبل وارم اپ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر لی۔ 31 سالہ رشین کھلاڑی نے 2004ء میں ومبلڈن چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور انہوں نے آخری مرتبہ 2015ء میں آل انگلینڈ کلب ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :