رواں سال کے دوران پھلوں کی برآمدات میں 25.47 فیصد اور سبزیوں کی برآمدات میں 81.67فیصد اضافہ ریکارڈ

بدھ جون 12:16

فیصل آباد۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) رواں سال 2017-18ء کے دوران پھلوں کی برآمدات میںگزشتہ سال 2016-17 ء کی نسبت 25.47 فیصد اور سبزیوں کی برآمدات میں 81.67فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایاکہ یکم جولائی 2017 ء سے لے کر 25جون 2018 ء تک یہ اضافہ ایک خوش آئند اقدام ہے تاہم اگر حکومت اس ضمن میں ضروری سہولیات اور مراعات فراہم کرنے سمیت مختلف ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی شرح میں ریلیف فراہم کرے تو برآمدات کی مد میں مزید اضافہ کرکے ملک و قوم کیلئے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیاجاسکتاہے۔

انہوںنے کہاکہ رواں مالی سال کے دوران سبزیوں کی برآمدات سی83 کروڑ 12 لاکھ 54ہزار ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیاگیاہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کے پھل اور سبزیاں پیداہوتی ہیں لیکن بعد از برداشت ان کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے سنگین مشکلات کاسامنا ہے ۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ حکومت اس ضمن میں فوری ریلیف فراہم کرنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کرے گی۔