مورنگا کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں، محکمہ زراعت

بدھ جون 12:16

فیصل آباد۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ سوہانجنا جسے عرف عام میں مورنگا بھی کہا جاتا ہے بے شمار خوبیوں سے مالا مال پودا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں لہٰذا اس کی کاشت سے مادر وطن کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ یہ پودا اپنے اندر دہی اور دودھ سے دو گنا زیادہ پروٹین ، گاجر سے 4گنازیادہ وٹامن اے، سنگترے سے 7 گنا زیادہ وٹامن سی، کیلے سی3گنا زیادہ پوٹاشیم رکھتاہے نیز ادویات سازی ، صنعت مقاصد ،کاسمیٹکس ، اشیائے خوردنی میں بھی اس کا بھر پور استعمال کیا جاسکتا ہے۔

انہوںنے بتایا کہ امریکہ میں اس کے پتے چائے کے طورپر جبکہ اس کے بیجوں کا تیل ککنگ آئل اور بیجوں کا سفوف پانی کو صاف کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہاہے۔ انہوںنے بتایاکہ جامعہ زرعیہ اور محکمہ زراعت کے اشتراک سے مورنگا کی زیادہ سے زیادہ کاشت یقینی بنانے کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :