ماہرین زراعت کیگلاب میں کالے دھبے کی بیماری کے بروقت انسداد کی ہدایت

بدھ 27 جون 2018 12:16

فیصل آباد۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ گلاب کا پہلا پتا کھلنے سے پھول کی برداشت تک اسے مختلف دشمنوں اور بیماریوں کاسامنا کرناپڑتا ہے جن مین سب سے مہلک بیماری کالے دھبے کی ہے جو گلاب کی خوبصورتی اور حسن کو دھندلا کررہی ہے لہٰذا کاشتکار گلاب میں کالے دھبے کی بیماری کے بروقت انسداد کیلئے فوری اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جن اقسام میں کالے دھبے کی بیماری عام ہو رہی ہو، ان اقسام کو ان علاقوں میں کاشت نہ کیاجائے جہاں پھپھوندی کے حملے کا زیادہ خطرہ ہو ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں گلاب کی کافی تعداد میں ایسی اقسام پائی جاتی ہیں جو پھپھوندی کی بیماری سے پاک ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار گلاب کے پودوں کی صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں اور تمام گرے ہوئے متاثرہ پتوں اور شاخوںکو کاٹ کر جلا دیں تاکہ بیماری کا پھیلائو روکا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :