Live Updates

عمران خان سے سخت مخالف جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کی و جہ بتا دی

ہم نے ہر صورت میں ن لیگ کو ہرانا ہے اور ہم نے جہاں دیکھا کہ ہمارا امیدوار کمزور ہے اور مخالف کا امیدوار تگڑا ہے تو ہم سیٹ ایڈجسمنٹ کر لیں گے، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 27 جون 2018 11:51

عمران خان سے سخت مخالف جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کی و جہ بتا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 مئی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنے سخت مخالف ق لیگ ، جی ڈی اے، عوامی مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنے کی وجہ بتا دی۔تفصیلات کے مطابق یاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ملک میں مقابلہ کرنے کی سب سے اچھی ٹریننگ مجھے آتی ہے۔

کیونکہ ہم کھیل کے میدان میں مقابلہ کرنا ہی سیکھتے ہیں۔آخر میں میچ جیتنے کی حکمت عملی ہوتی ہے۔اور اس وقت ہمارا مقابلہ اسٹیٹس کو کی جماعت ن لیگ سے ہے۔اور دوسری جماعت پیپلز پارٹی ہے۔تاہم پیپلز پارٹی اب صرف اندرون سندھ میں ہی رہ گئی ہے۔لیکن اس بار کراچی میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے جیتنا بہت مشکل ہو گا۔

(جاری ہے)

اس بار ہمارا میچ ن لیگ کے ساتھ ہے اور ہم نے ہر صورت میں ن لیگ کو ہرانا ہے۔

اور ہم ہر وہ حکمت عملی اختیار کریں گے جو ن لیگ کو الیکشن ہروانے میں ہماری مدد کرے۔ہم دوسری پارٹیوں کے لوگ بھی لے رہے ہیں۔ہم نے جہاں دیکھا کہ ہمارا امیدوار کمزور ہے ۔مخالف کا امیدوار تگڑا ہے تو ہم سیٹ ایڈجسمنٹ کر لیں گے۔یاد رہے ملک بھر میں25جولائی کو عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔ 25 جولائی 2018 ء کو ہونے والے عام انتخابات پاک فوج کی زیر نگرانی ہوں گے۔

جب کہ عام انتخابات کے دوران سیکیورٹی خدشات بھی موجود ہیں جس کے پیش نظر سیکیورٹی فورسز 22جولائی اتوار کے روز ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ پنجاب میں چھ ہزار پولنگ اسٹیشن حساس قرار دئیے جا چکے ہیں۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں کے حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کلوز سرکٹ کیمرے بھی لگوائے جائیں گے۔عام انتخابات میں سیکیورٹی کے حوالے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔ 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات ملکی تاریخ کے سب سے مہنگے اور سب سے بڑے انتخابات ہوں گے۔2018کے انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018کے انتخابی اخراجات کا تخمینہ21ارب ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات