ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے26 ارب 32کروڑ روپے کے فنڈز جاری

بدھ 27 جون 2018 12:21

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے26 ارب 32کروڑ روپے کے فنڈز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر 26 ارب 32کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد پیاس میں سنٹر فار ایکسیلینس میتھیمیٹکس کے لئے 20کروڑ، چار سالہ انڈر گریجوایٹ پروگرام کے لئے 31کروڑ، ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں اکیڈیمک بلاک کے لئے 49کروڑ 21 لاکھ، فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپن-ڈی میں ترقیاتی کاموں کے لئے 30کروڑ، بلوچستان لسبیلا یونیورسٹی آف زراعت میں ترقیاتی کاموں کے لئے 38کروڑ 31لاکھ، کالاشاہ کاکو میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے نئے کیمپس کے ترقیاتی کاموں کے لئے 45 کروڑ، اے جے کے وومن یونیورسٹی باغ کے قیام کے لئے 22کروڑ 50 لاکھ، وفاقی یونیورسٹی حیدرآباد کے قیام کے لئے 17کروڑ 50 لاکھ، پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں سیرت چیئر کے قیام کے لئے 20کروڑ، اضلاع کی سطح پر یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز کے قیام کے لئے ایک ارب 73 کروڑ ، یونیورسٹی آف تربت کے قیام کے لئے 25کروڑ، یونیورسٹی آف بلتستان کے قیام کے لئے 15کروڑ، یونیورسٹی کالج ژوب کے قیام کے لئے 10کروڑ، نارووال میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے قیام کے لئے 37کروڑ 85لاکھ ، وومن یونیورسٹی ملتان کے قیام کے لئے 33کروڑ 96 لاکھ ، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں اپ گریڈیشن کے لئے 25 کروڑ، فل برائٹ سکالرشپ سپورٹ پروگرام کے لئے 55کروڑ، نیشنل سنٹر فار ایکسیلینس کے لئے 14 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔