انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 9کروڑ 15 لاکھ روپے جاری

بدھ 27 جون 2018 12:21

انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 9کروڑ 15 لاکھ روپے جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے پروگراموں میں انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 9کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں نیشنل انسٹیٹیوٹ ہیومن رائٹس کے قیام کے لئے ایک کروڑ60 لاکھ، اسلام آباد میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے ہیلپ لائن کے قیام کے لئے 3 کروڑ 63لاکھ، وزارت میں ادارہ جاتی اصلاحت کے لئے 3کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔