کرم تنگی ڈیم منصوبہ یو ایس ایڈ کے مالی تعاون کے ساتھ 30 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا

بدھ جون 12:21

کرم تنگی ڈیم منصوبہ یو ایس ایڈ کے مالی تعاون کے ساتھ 30 ارب روپے کی لاگت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) شمالی وزیر ستان میں کرم تنگی ڈیم کی تعمیر کا کام بھرپور انداز میں جاری ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کرم تنگی ڈیم منصوبہ یو ایس ایڈ کے مالی تعاون کے ساتھ تقریبا 30 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے ڈیم کو دومراحل میں تعمیر کیا جارہا ہے جس کا پہلا مرحلہ آئندہ سال نومبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ڈیم کی تکمیل سے 83.4 میگاواٹ توانائی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ شمالی وزیرستان اور بنوں ضلع کی 3 لاکھ 62 ہزار ایکٹر زمین سیراب ہوسکے گی۔