Live Updates

اے این پی نے قومی اسمبلی کے لئے تین خواتین امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے

بدھ 27 جون 2018 12:27

اے این پی نے قومی اسمبلی کے لئے تین خواتین امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے قومی اسمبلی کے لئے تین خواتین امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے، این اے 13مانسہرہ سے عفت کلثوم، این اے 17 ہری پور سے ارم فاطمہ اور این اے 256 کراچی سے صوفیہ یعقوب اے این پی کے ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے آج تک تین خواتین امیدواروں کو قومی اسمبلی کے حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے ٹکٹ جاری کئے ہیں ان میں این اے 13 مانسہرہ سے عفت کلثوم کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ان کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار شاہ جہاں یوسف، متحدہ مجل عمل کے نصیر اعوان، پاکستان پیپلز پارٹی کے شجاع عالم خان سمیت آزاد امیدوار حاجی صالح خان ان کے مقابلے میں الیکشن لڑ رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 17 ہری پور سے اے این پی کے ٹکٹ پر ارم فاطمہ امیدور ہیں ان کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کے باہر نواز خان ، پاکستان تحریک انصاف کے عمر ایوب خان اور دیگر آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ اس طرح قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256 کراچی سے صوفیہ یعقوب کو اے این پی نے ٹکٹ جاری کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات