امریکی ماہرین نے زیابیطس کے مریضوں کے لئے انسولین کی گولی تیار کر لی

بدھ جون 12:27

امریکی ماہرین نے زیابیطس کے مریضوں کے لئے انسولین کی گولی تیار کر لی
کیمبرج ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) امریکی ماہرین نے زیابیطس کے مریضوں کے لئے انسولین کی گولی تیار کر لی،امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں کیلیے روزانہ ٹیکوں کے ذریعے انسولین بدن میں داخل کرنے کا عمل خاصا تکلیف دو ہوتا ہے لیکن اب ٹائپ ون ذیابیطس کے لا کھوں کروڑوں مریضوں کیلیے ایک نیا طریقہ امید کی کرن بن سکتا ہے۔

اس میں وہ عام گولی کی طرح انسولین کو منہ کے ذریعے جسم کا حصہ بناکر خون میں شکر کی مقدار قابو میں رکھ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی ای اے ایس سے وابستہ ماہر ڈاکٹر سمیر متراگورتی نے کہا، ’انسولین کے ٹیکوں سے مریض خوفزدہ ہوتے ہیں اوراسی لیے وہ باقاعدگی سے انسولین استعمال کرتے ہوئے گھبراتے ہیں۔ اس سے ان کی صحت مزید خراب ہوتی ہے اور دیگر پیچیدگیاں جنم لیتی ہیں۔

ڈاکٹر سمیر کے مطابق یہ کیپسول تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے، جسمانی تیزابوں کو ناکارہ بناتے ہوئے انسولین کو خون میں جذب کرتا ہے اور اس کا اثر عین انسولین کی طرح ہوتا ہے۔ ابتدائی طور پر اسے جانوروں پر کامیابی سے آزمایا جاچکا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں اسے انسانوں پر آزمایا جائے گا جس میں کامیابی کے بعد انسولین بھرے کیپسول دستیاب ہوسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :