فلم ’’کاروان‘‘ کا ٹریلر جاری

بدھ 27 جون 2018 12:29

فلم ’’کاروان‘‘ کا ٹریلر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) بالی وڈ اداکار عرفان خان کی فلم ’’کاروان‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عرفان خان کی فلم ’’کاروان ‘‘ کا 2منٹ37سکینڈ پر مبنی ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی تین مختلف لوگوں پر مبنی ہے،فلم کی کاسٹ میں عرفان خان، دولقیر سلمان اور میتھیلا پلکر شامل ہیں۔فلم کے ہدایتکار اکرش کھرانہ ہیں۔ فلم3اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :