جرمن حکومت کا 2020 ء تک مزدوروں کی کم از کم اجرت بڑھا کر 9.19 یورو فی گھنٹہ کرنے کا اعلان

بدھ 27 جون 2018 12:29

جرمن حکومت کا 2020 ء تک مزدوروں کی کم از کم اجرت بڑھا کر 9.19 یورو فی گھنٹہ ..
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) جرمنی نے آئندہ دو سال کے دوران مزدوروں کی کم از کم اجرت میں اضافے کا اعلان کردیا، کم از کم اجرت بڑھا کر 2020 ء تک 9.19 یورو فی گھنٹہ کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارت محنت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت مزدوروں کی اجرت میں خاطر خواہ اضافے کا منصوبہ رکھتی ہے جس کے تحت اسے بڑھا کر 9.19 یورو (10.74 ڈالر) فی گھنٹہ کردیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ چانسلر انجیلا مرکل کی انتظامیہ نے پہلے 2015 ء میں کم از کم اجرت 8.50 یورو فی گھنٹہ مقرر کی، اس کے بعد 2017 ء میں فی گھنٹہ اجرت بڑھا کر 8.84 یورو کیا گیا جسے اب 9.19 یورو فی گھنٹہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :