طلباء و طالبات کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا کے بجائے اپنا قیمتی وقت پڑھائی پر صرف کریں، محمد عارف

بدھ 27 جون 2018 12:29

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائز یشن مردان کے صدر محمد عارف نے کہا کہ طلباء و طالبات کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا کے بجائے اپنا قیمتی وقت پڑھائی پر صرف کریں اور کتاب کو اپنا دوست بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں آئی بی ایل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمنار کے موقع پر غیر سرکاری تنظیم سی پی ڈی آئی(ایف این ایف پاکستان) کی طرف سے آئی بی ایل ڈیپارٹمنٹ کی لائبریری کو پانچ سو زائد مفت کتب فراہم کرنے کے موقع پرکیا ۔

سیمنار کے مہمان خصوصی معروف صنعتکار حاجی نسیم ارحمان تھے۔ تقریب میںآئی بی ایل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائر یکٹر قادر بلوچ،شاہ حسین اعوان،زمونگ جذبہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئر مین محمد پرویز،تعلیمی جرگہ کے سجاد احمد،آواز ویلفیئر آرگنائز یشن کے عامر فدا ایڈوکیٹ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سائبان ڈویلپمنٹ آرگنائز یشن کے بینر تلے ضلع مردان کے چاروں تحصیلوں میں قائم تمام سرکاری تعلیمی اداروں کو ملک بھر کی لاتعداد غیر سرکاری تنظیموں کی تعاون سے مفت کتابوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔

محمد عارف نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں آئی بی ایل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائر یکٹر قادر بلوچ،شاہ حسین اعوان کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبار کباد پیش کی اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراوئی۔