دیرلوئرمیں پریذائیڈنگ آفیسر کی تربیت شروع

بدھ جون 12:30

دیرلوئرمیں پریذائیڈنگ آفیسر کی تربیت شروع
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن ضلع دیر لوئر نے پریذائیڈنگ اور سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کی تربیت کے عمل کاآغاز کردیاہے۔ 1153پریذائیڈنگ اور سینئر اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز کو تربیت دی جائیگی۔

(جاری ہے)

تربیت کا عمل 15جولائی تک مکمل کیاجائیگا اس حوالے سے گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج بلامبٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وڈشٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر گوہر الرحمن ‘سینئر سول جج شیرعزیز ‘ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نورسید خان خٹک الیکشن آفیسر فلک ناز ‘ ریٹرننگ آفیسرز اورماسٹرٹرینرزبھی موجود تھے‘ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر گوہر الرحمن نے تربیتی مرکز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :