Live Updates

عمران خان نے ایپلٹ ٹریبونل میں پیش ہوکر حلف نامہ مکمل کردیا

این اے 53کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے خلف نامہ مکمل نہ ہونے پر مسترد کیئے تھے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 27 جون 2018 12:29

عمران خان نے ایپلٹ ٹریبونل میں پیش ہوکر حلف نامہ مکمل کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 جون۔2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایپلٹ ٹریبونل میں پیش ہوکر حلف نامے کی شق این پر کر دی۔قومی اسمبلی کی نشست این اے 53 اسلام آباد سے ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی نامکمل ہونے پر مسترد کردیے تھے جس کے خلاف ایپلٹ ٹریبونل میں آج سماعت ہوئی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت حلف نامے کی شق این کو پر کرنا ضروری ہے جو کہ عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق کام کے حوالے سے ہے۔

کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت عمران خان نے حلف نامے کی شق این پر نہیں کی تھی جس کے بعد ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے تھے۔اسلام آبادہائی کورٹ میں عمران خان اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ جسٹس محسن اختر کیانی کے روبرو پیش ہوئے اور اپنے کاغذات نامزدگی میں شق این کے خانے میں تحریر کو مکمل کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے شق این میں لکھا کہ انہوں نے کینسر اسپتال بنایا، نمل یونیورسٹی بنائی اور عوام کو آئینی حقوق کی جدوجہد کرنے کا شعور دیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کو حلف نامے کی شو این کے مطابق اپنے حلقے میں کیے جانے والے عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں سے متعلق بتانا ضروری قرار دیا تھا۔ریٹرننگ افسران کی جانب سے اکثر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اس شق کو پر نہ کرنے پر مسترد کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت حلف نامے کی شق این کو پر کرنا ضروری ہے جو کہ عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق کام کے حوالے سے ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت عمران خان نے حلف نامے کی شق این پر نہیں کی تھی جس کے بعد ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات