فرانسیسی صدر کی پوپ فرانسس سے ملاقات،

اہم عالمی امور اورمہاجرین پر تبادلہ خیال تحفظ ماحول کو یقینی بنانے، امیگریشن امور کا حل نکالنے ،مسلح تنازعات سے بچنے کے لیے پالیسیاں اپنانے پر بھی بات چیت ہوئی،گفتگو

بدھ جون 12:41

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے پاپائے روم فرانسس سے اپنی ملاقات میں عالمی سطح پر پائی جانے والی غربت اور ہجرت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیاہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ملاقات گزشتہ روز ویٹیکن سٹی میں ہوئی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ماکروں اور پوپ فرانسس نے تحفظ ماحول کو یقینی بنانے، امیگریشن سے متعلق امور کا حل نکالنے اور مسلح تنازعات سے بچنے کے لیے پالیسیاں اپنانے پر بھی بات چیت کی۔

اس گفتگو میں مشرق وسطی، افریقہ اور یورپ کو درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ فرانس کافی سیکولر ملک ہے اور ماکروں کے بارے میں یہ تاثر بھی پایا جاتا ہے کہ وہ کیتھولک کلیسا کے ساتھ روابط بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :