کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے دی ہیگ میں او پی سی ڈبلیو کا خصوصی اجلاس

برطانیہ کی درخواست پر بلائے گئے اس اجلاس میں 143 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی

بدھ جون 12:41

دی ہیگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے لیے سرگرم عالمی ادارے او پی سی ڈبلیو کا ایک خصوصی اجلاس ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی درخواست پر بلائے گئے اس اجلاس میں 143 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ برطانیہ اس ادارے کے اختیارات میں اضافے کی کوششوں میں ہے جبکہ روس،، ایران اور شام کی حمایت سے اس کی مخالفت کر رہا ہے۔ یہ اجلاس ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے،جب جلد ہی اس رپورٹ کا اجرا متوقع ہے، جو شامی شہر دوما میں اپریل میں کیے گئے مبینہ کیمیائی حملے کی تفتیش پر مبنی ہے۔

متعلقہ عنوان :