مالٹا کی سمندری حدودمیں پھنسے مہاجرین کو پناہ دی جائے،جرمن سینیٹ کی حکومت کو ہدایت

جرمن حکومت مہاجرین کے بحران اور ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے یورپی سطح پر حل تلاش کرے،ارکان سینیٹ

بدھ 27 جون 2018 12:41

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) جرمنی کی ریاستی سینیٹ نے مالٹا کی سمندری حدود میں پھنسے مہاجرین کو پناہ دینے کی پیشکش کی ہے۔ ساتھ ساتھ ریاستی سینیٹ نے ملک کی وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مہاجرین کے بحران اور ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے یورپی سطح پر حل تلاش کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کی ریاستی سینیٹ نے مالٹا کی سمندری حدود میں پھنسے مہاجرین کو پناہ دینے کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

ساتھ ساتھ ریاستی سینیٹ نے ملک کی وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مہاجرین کے بحران اور ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے یورپی سطح پر حل تلاش کرے۔ برلن حکومن کی ترجمان کلاڈیا سووینڈر نے اس بارے میں اعلان کیا اور یہ پیشکش بھی کی کہ کسی جامع سمجھوتے کے تحت مہاجرین کا بوجھ بانٹنے کے لیے وہ اور ان کی حکومت تیار ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی توثیق لازمی ہے۔ جرمن غیر سرکاری تنظیم لائف لائن کا ایک بحری جہاز اس وقت مالٹا کی سمندری حدود میں پھنسا ہوا ہے اور اس پر 234 مہاجرین سوار ہیں۔ اٹلی نے انہیں پناہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :