عالمی سطح پر کوکین اور افیون جیسی منشیات کی پیداوار ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی

اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونی والی نشہ آور شے چرس،2017میں192ملین افراد نے استعمال کیا،اقوام متحدہ

بدھ جون 12:41

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) عالمی سطح پر کوکین اور افیون جیسی منشیات کی پیداوار ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونی والی نشہ آور شے چرس ہے، جسے پچھلے سال 192 ملین افراد نے کم از کم ایک بار استعمال کیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انکشاف منشیات اور جرائم کی روک تھام کے لیے سرگرم اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یواین اوڈی سی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کیا ۔

اس رپورٹ کے مطابق افیون کی پیداوار میں2016 سے 2017 کے دوران پینسٹھ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور اب یہ سالانہ ساڑھے دس ہزار ٹن ہے۔ مجموعی پیداوار میں سے نو ہزار ٹن افغانستان میں بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونی والی نشہ آور شے چرس ہے، جسے پچھلے سال 192 ملین افراد نے کم از کم ایک بار استعمال کیا۔