فلم ’’شور شرابا ‘‘ کو بغیر تشہیری مہم کے ریلیز کرنا سمجھ سے بالا تر ہے ، شوبز حلقوں میں بحث

بدھ 27 جون 2018 12:47

فلم ’’شور شرابا ‘‘ کو بغیر تشہیری مہم کے ریلیز کرنا سمجھ سے بالا تر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) فلم ’’شور شرابا ‘‘ کو بغیر تشہیری مہم کے ریلیز کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ فلمی دنیا کی روایت رہی ہے کہ کسی بھی فلم کو ریلیز کرنے سے قبل اسکی بھرپور تشہیری مہم چلائی جاتی ہے تاکہ اس فلم کی کامیابی کو یقینی بنایا جائے سکے۔

(جاری ہے)

میگا کاسٹ اور بڑے بجٹ کی فلم کو بغیر تشہیری مہم کے ریلیز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے مگر فلم پروڈیوسر نے جو بہتر سمجھا وہی کیا ہو گا۔ دوسری جانب فلم کی کاسٹ میں شامل فنکاروں نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فلم کی تشہیری مہم ضروری تھی کیونکہ اس فلم کی نمائش سے بہت سارے اداکاروں کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :