آصف راہی رواں ہفتے اپنے اسٹیج ڈراموں کی ففٹی مکمل کر لیں گے

بدھ جون 12:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر آصف راہی رواں ہفتے نیا اسٹیج ڈرامہ پیش کر کے اپنے بطور پروڈیوسر اپنے اسٹیج ڈراموں کی ففٹی مکمل کر لیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آصف راہی رواں ہفتے الحمراء میں نیا اسٹیج ڈرامہ پیش کریں گے اور یہ ان کے فنی کریئر کا بطور پروڈیوسر 50واں اسٹیج ڈرامہ ہو گا ۔ اس موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں آصف راہی ڈرامے کی کاسٹ کے ہمراہ کیک کاٹیں گے ۔