صوبیہ خان نے اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منانے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں

بدھ 27 جون 2018 12:47

صوبیہ خان نے اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منانے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) اداکارہ صوبیہ خان نے اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منانے کے لئے تیاریاں شروع کر دیں۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ صوبیہ خان اپنی 24ویں سالگرہ 3جولائی کو مقامی فارم ہائوس میں منائیں گی جس میں شوبز اور دیگر شعبہ زندگی سے وابستہ نامور شخصیات شرکت کریں گی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے صوبیہ خان نے سالگرہ کے دعوت نامے تیار کر لیے ہیں اور عنقریب ان کو تقسیم کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :