گورنر سندھ محمد زبیر کی بھتیجی شہباز شریف کے ساتھ آنے والے کارکنان پر برس پڑی

والد کا انتقال ہوا ہے یہاں نعرے نہیں لگائیں۔یہ میت کا گھر ہے یہاں کوئی جلسہ نہیں ہو رہا،مرحوم طارق میر کی صاحبزادی نے ن لیگی کارکنان کو کھری کھری سنا دیں

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ جون 12:38

گورنر سندھ محمد زبیر کی بھتیجی شہباز شریف کے ساتھ آنے والے کارکنان ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی بھتیجی ن لیگی کارکنان پر برس پڑی۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر کے بڑے بھائی طارق عمر طویل علالت کے بعد اتوار کو نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔جس کے بعد ن لیگی صدر شہباز شریف کی کراچی آمد ہوئی۔اس موقع پر شہباز شریف کے ہمراہ کئی ن لیگی کارکنان بھی تھے۔

جنہوں نے خوب نعرہ بازی کی،تاہم یہ سب گورنر سندھ کی بھتیجی اور مرحوم طارق میر کی صاحبزادی سے برداشت نہ ہوا اور وہ گھر سےباہرآ کر ن لیگی کارکنان پر برس پڑی۔ ۔۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر کی بھتیجی شہباز شریف کے ساتھ آنے والے کارکنان پر برس پڑی۔مرحوم طارق میر کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ والد کا انتقال ہوا ہے یہاں نعرے نہیں لگائیں۔

(جاری ہے)

یہ میت کا گھر ہے یہاں کوئی جلسہ نہیں ہو رہا۔یاد رہے گورنر سندھ محمد زبیر کے بڑے بھائی طارق عمر طویل علالت کے بعد اتوار کوانتقال کر گئے‘ ان کی عمر 68 برس تھی۔ ان کی نماز جنازہ بروز پیر بعد نماز عصر سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی گئی۔ جبکہ تدفین چنیسر گوٹھ محمود آباد کے آرمی قبرستان میں کی گئی، مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ ، دوصاحبزادے اور دوصاحبزادیاں شامل ہیں ۔

مرحوم گذشتہ چند ماہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ان کے دو بھائی محمد زبیر اور اسد عمر کا تعلق سیاست سے ہیں تاہم دونوں اپنی سیاسی خدمات مخلتف پارٹیوں میں سر انجام دے رہے ہیں۔محمد زبیر کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے۔جب کہ محمد زبیر گورنر سندگ کے عہدے پر بھی تعینات ہیں۔جب کہ اسد عمر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہے۔اور ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر اپنی پاڑتی کا خوط دفاع کرتے بھی نظر آتے ہیں۔