25جولائی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی ‘حافظ حفیظ الرحمن

بدھ 27 جون 2018 12:52

25جولائی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی ‘حافظ حفیظ الرحمن
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ 25جولائی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی ،مسلم لیگ (ن )کے قائد محمد نواز شریف کو ہم اپنامحسن سمجھتے ہیں، گلگت بلتستان پر ان کے احسانات ہیں، 300ارب کے منصوبے گلگت بلتستان کو دیئے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان کیلئے ایک ایسا نظام لایا جس سے گلگت بلتستان دیگر صوبوں کے برابر آیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں نئے باب کا آغاز کیا ،تمام ا ضلاع میں بلاتفریق میگا منصوبے شروع کئے گئے ہیں،2020ء میں مسلم لیگ( ن) گلگت بلتستان میں بھی دو تہائی سے زیادہ اکثریت سے کامیاب ہوگی ،تعمیر و ترقی کا سلسلہ جاری ہے، غربت میں کمی آرہی ہے ہم سب نے مل کر امن کو قائم و دائم رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ قیام امن میں افواج پاکستان، رینجرز، پولیس کا کردار قابل تحسین رہا ہے جس پر ہم ان اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔