ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے خصوصی رقم مختص کی جارہی ہے‘وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

بدھ 27 جون 2018 12:52

ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے خصوصی رقم مختص کی جارہی ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے خصوصی رقم مختص کی جارہی ہے۔ گلگت بلتستان آنے والے سیاحوں کی انشورنس کرایا جائے گاجس کیلئے آئندہ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا جارہاہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں آئی سی آئی موڈ کے تعاون سے ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘انہوں نے کہاکہ سی پیک کی وجہ سے گلگت بلتستان سے کنٹینرز کی بڑی تعداد گزرے گی ، حکومت نے اس حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان سے گزرنے والے کنٹینرز سے ماحولیات کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات یقینی بنانے کیلئے ٹیکس لیا جائے گاجس کے اجازت کیلئے وفاقی حکومت کو لکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ وہیکل پالیسی منظور کی گئی ہے تاکہ ماحول دشمن گاڑیوں پر پابندی عائد کی جاسکے گلاف پروجیکٹ گلگت بلتستان میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے انتہائی معاون ثابت ہوگا۔ گلاف پروجیکٹ میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کو شامل کیا گیا ہے۔ حکومت گلگت بلتستان ماحولیات کے تحفظ کیلئے سنجیدہ ہے اور عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :