مالاکنڈ یونیورسٹی کوایشیاء کی بہترین تعلیمی درسگاہ بنائیں گے‘ ڈاکٹر گل زمان

بدھ 27 جون 2018 12:52

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) مالاکنڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل زمان نے کہاہے کہ جامعہ مالاکنڈ کو ایشیاء کی بہترین تعلیمی درس گابنانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں جوکہ ویژن 2025ء کا حصہ ہے‘ یونیورسٹی کے اساتزہ اور انتظامیہ ملازمین کی کارکردگی قابل ستائش ہے اور ان کے مسائل بتدریج حل کیے جائینگے ‘ روزہ تزکیہ نفس کا نام جو برداشت ‘رواداری اور انسانیت کی بھلائی کا درس دیتاہے ماہ رمضان میں یونیورسٹی ملازمین کی کارکردگی قابل تعریف رہی ان ‘ خیالات کااظہار انہوں نے یونیورسٹی ملازمین کے اعزاز میں دی گئی عیدملن پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں میگامنصوبے جاری ہیں جن کی تکمیل سے اساتذہ وطلبہ کے بیشترمسائل حل ہوجائینگے‘ کنٹریکٹ ملازمین کو بہت جلد ریگولرائز کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :